Ghalib Ki Takhliqi Hissiat

 520.00 650.00 (-20%)

100 in stock

Report Abuse

”غالب کی تخلیقی حسیت“ ایک ایسی کتاب ہے جو غالب پر لکھی جانے والی دیگر کتابوں سے بہت مختلف ہے۔ شمیم حنفی عام طور پر متن کے تجزیاتی اور لسانی مطالعے سے کوئی سروکار نہیں رکھتے۔ ان کی نگاہ میں متن کی روح تک پہنچنے کا سب سے اہم وسیلہ متن کا گہرائی سے مطالعہ اور متن کی حسی دنیا میں خود کو داخل کرنا ہے۔ وہ مطالعہِ غالب میں ادبی اور تاریخی تناظر کے ساتھ ساتھ متن کو ایک ذاتی تجربے کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شمیم حنفی کی غالب تنقید میں ایک قاری کی حسیت متن کی حسیاتی دنیا سے ہم آہنگ ہوتی نظر آتی ہے۔ شمیم حنفی نے کلام غالب کو کئی حوالوں سے دیکھنے کی کوشش کی ہے۔ ان حوالوں میں ایک اہم حوالہ نوآبادیاتی فکر بھی ہے۔ یہ کتاب ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ غالب سے پہلے غزل کی دنیا میں کیسے کیسے فکری اور لسانی انقلابات آچکے تھے۔ اسی طرح غالب کے معاصرین کا ایک حصہ بھی یہاں شامل ہے۔ ان مضامین کو اگر ایک ساتھ پڑھا جائے تو احساس ہوگا کہ زمانی فاصلے کے باوجود فکروخیال کی دنیا آنے والے دنوں پر اثر انداز ہوتی ہے اور ادب میں کسی نئی روایت کا آغاز پرانی روایت سے بے نیاز ہوکر ممکن نہیں۔ اس طرح غالب کی تخلیقی حسیت غالب کے پیش رو اور غالب کے معاصر شعراء کے لسانی اور فکری میلانات سے یکسر بے تعلق نظر نہیں آتی۔ شمیم حنفی نے ایک خاص اندازِنظر کے ساتھ اس کتاب کو پیش کیا ہے۔ اسی لیے مختلف اوقات میں لکھے گئے یہ مضامین فکری سطح پر ایک وحدت قائم کرتے ہیں۔ کشتگانِ غالب کے لیے غالب کا مطالعہ اس کتاب کے بغیر ادھورا ہے۔

Be the first to review “Ghalib Ki Takhliqi Hissiat”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Reviews

There are no reviews yet.

Vendor Information

Product Enquiry

Main Menu